نواسی بغیر شادی بچہ پیدا کرلے مجھے مسئلہ نہیں، جیا بچن

  اتوار‬‮ 30 اکتوبر‬‮ 2022  |  13:14

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے کہ اگر انکی نواسی ناویا شادی کیے بغیر بھی بچہ پیدا کریں تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔ اپنی نواسی ناویا نویلی نندا کے پوڈ کاسٹ شو واٹ دا ہیل ناویا میں انہوں نے کئی انکشافات کیے اور اپنی شادی کیلئے امیتابھ بچن کی جانب سے رکھی گئیں شرائط کے بارے میں بھی بتایا۔ یہ پوڈ کاسٹ تین نسلوں کی نمائندگی کرتا ہے جس میں جیا بچن، انکی بیٹی شویتا بچن اور نواسی ناویا مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی ہیں۔ جیا بچن نے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ امیتابھ بچن نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام جاری رکھ سکتی ہیں لیکن ہر روز نہیں کیونکہ وہ ایسی بیوی نہیں چاہتے جو 9 سے 5 کام کرنے والی بن جائے، اسکے ساتھ ہی انہوں نے مجھے صحیح لوگوں کیساتھ اور اچھے پروجیکٹس میں کام کا کہا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎