جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جس ادارے نے پالا عمران نیازی نے اسی کیخلاف زہر اگلنا شروع کر دیا: وزیراعظم

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی ) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے لیے اپنی ذات پاکستان کو نقصان پہنچنے سے زیادہ ہے،سعودی عرب نے عمران خان کو 14 یا 18 کروڑ کی گھڑی تحفے میں دی تھی، عمران خان نے تحفہ بیچ کر پیسے اپنی جیب میں ڈال دیے ، عمران خان نے تحفے بیچ کر تحفے دینے والے ملک کے سربراہ کی توہین کی، عمران خان نے تحفے توشہ خانہ میں جمع کرانے سے پہلے فروخت کیے۔

تحفے پہلے فروخت کیے گئے پھر اس کا ایک حصہ توشہ خانہ میں جمع کرایا گیا، مجھے جو تحفہ ملا وہ عمران خان کو ملنے والی گھڑی سے بھی زیادہ مہنگا ہے، میں نے وہ تحفہ توشہ خانے میں جمع کرا دیا،عمران خان، آپ جلسوں میں اپنی کارکردگی بتانے سے قاصر ہیں، صرف چور ڈاکو کہتے رہتے ہیں، یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ادارے نے سوچا ہو گا عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں شاید پاکستان کی حالت بہتر ہو جائے لیکن جس ادارے نے عمران نیازی کو پالا اس نے اسی کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا، ڈائن بھی 3 گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے لیکن عمران نیازی نے افواج پاکستان پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ دھکا اسٹارٹ گاڑی بھی چل پڑتی ہے مگر عمران خان نہیں چل پائے، عمران خان نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدا کو بھی نہیں چھوڑا، لوگوں کے گھر والوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا، میں سمجھتا ہوں کہ جو وطن کا نہیں وہ کسی کا نہیں۔ سعودی عرب سے ہمارا روحانی اور دلی رشتہ ہے، سعودی عرب کے دوریمیں محمد بن سلمان سے اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی، انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کروائی ہے، سعودی ولی عہد جلد پاکستان تشریف لانے والے ہیں۔

پاکستان آمد پر ان کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ چین ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے، یہ دوستی اور بھی مضبوط ہوئی جب سی پیک مںصوبہ شروع ہوا، چین کے تعاون سے بجلی، سڑکیں اور دیگر انفرااسٹرکچر کے منصوبے شروع ہوئے، جلد ہی چین بھی جانے والا ہوں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان حالیہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے بے پناہ متاثر ہوا ہے، سیلاب کی وجہ سے 40 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

سیلاب سے 13000 کلومیٹر سے زائد سڑکیں اور 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، لاکھوں متاثرہ گھرانوں میں 70 ارب روپے سے زائد رقم وفاقی حکومت تقسیم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے مذموم مقاصد کے لئے دھرنے اور لانگ مارچ شروع کئے ہیں، 2014 میں چینی صدر کی آمد پر بھی دھرنے تھے، چینی صدر نے خود ان سے درخواست کی تھی کہ 3 دن کے لئے اٹھ جائیں، ان کی وجہ سے چینی صدر کے دورے میں 7 ماہ تاخیر کا شکار ہوا، 4 سال میں انہوں نے کیا کیا ہیکہ یہ دوبارہ دھرنے دینے چلے ہیں۔

اس شخص کی نظر میں بس میں ہی ہوں اور کچھ نہیں۔ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے سوال پر شہباز شریف نے کہا کہ ایک کاروباری شخصیت میرے پاس عمران نیازی کا پیغام لے کر آئے کہ عمران خان آرمی چیف کی تقرری اور انتخابات کی تاریخ پر مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان کو جواب بھجوایا کہ مذاکرات کے لئے تیار ہوں لیکن آرمی چیف کی تقرری ایک آئینی معاملہ ہے، اس پر کوئی مذاکرات نہیں کروں گا۔

دعا ہے یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہم سے ہاتھ ملانا بھی گوارا نہیں کرتے تھے، ان کا جواب ہوتا تھا کہ یہ چور ڈاکو مجھ سے این آر او مانگتے ہیں، عمران خان پہلے ہاتھ ملانا پسند نہیں کرتے تھے اب کہتے ہیں بات کرلیں، مخلوط حکومت دن رات محنت اور کوشش کر رہی ہے، ہمارے 6 ماہ گزر چکے لیکن کوئی کرپشن کا الزام بھی نہیں لگا سکا؟، تیل اور گیس کی قیمتیں میرے اختیار میں نہیں، دن رات دعا کرتا ہوں کہ تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہوں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عمران نیازی خائن ہیں، انہوں نے ملک وقوم سے دھوکا کیا، پاکستان کو برباد کرنے کا ایک منصوبہ بنایا، فرح گوگی سے مل کر ہیرے جواہرات لے کر میرٹ کی دھجیاں اڑائیں، عمران نیازی نے افواج پاکستان پر بھی تابڑ توڑ حملے کئے، اس ادارے کے جوانوں اور افسروں نے بیش بہا قربانیاں دیں، عدم اعتماد ناکام بنانے کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے، ان کی جانب سے غیر آئینی طریقے سے پیشکش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح اقتدار میں آئے اور جتنی حمایت عمران خان کو ملی اتنی شائد کسی کو بھی نہ ملے، آئینی ادارے نے عمران خان کو 4 سال میں ہر طرح کی سپورٹ دی مگر پھر بھی یہ شخص ناکام رہا، دھکا لگانے کے بعد بھی یہ گاڑی نہیں چلی، اس ادارے نے آپ کو پالا پوسا، اس کا جتنا بھی شکریہ اداکریں کم ہے، جانور بھی یہ کام نہیں کرتا، ڈائن بھی 3 گھر چھوڑ کر حملہ کرتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے مجھ سےاجازت لے کر پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے اجازت لے کر الزامات کا جواب دیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے پر شدید الزامات لگ رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر ان واقعات کے شاہد نہیں جن کا میں ہوں، مجھے اجازت دیں کہ میں ان الزامات کا جواب دوں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عمران نیازی دشمن کے ہاتھوں کھیل رہا ہے، عمران نیازی نے جو باتیں کی بھارت ان پر بغلیں بجارہا ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب ساتھ ملا ہوا ہے یہ وفاق پر حملہ آور ہو رہے ہیں، اس سے بڑی سازش پاکستان کیساتھ ہو نہیں سکتی۔

پی ٹی آئی کے ایک ساتھی کی آڈیو سامنے آئی ہے، اس کے بعد کوئی عقل سے عاری ہی ہوگا جو نہ سمجھے یہ خونی مارچ ہوگا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان گھڑی بیچ کر پیسہ قومی خزانے میں جمع کرواتا تو مان لیتا، گھڑی بیچ کرپیسہ جیب میں ڈالاگیا، عمران نیازی کا سب سے بڑا ڈاکہ 190 ملین پانڈ کا ہے، یہ ڈاکا 50 ارب روپے کا ڈاکا ہے، اس پر قانون اپنا راستہ لے گا، اس نے غیرآئینی اور غیرقانونی حرکت کی تو قانون سے ناکام بنائیں گے، اسلام آباد کے ریڈزون جانے کی حرکت کی تو سخت کارروائی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…