ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

اینکر چوہدری غلام حسین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) لاہور کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹی وی اینکر چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر حسین

نے چوہدری غلام حسین کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت کی۔معزز جج نے چوہدری غلام حسین کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کرتے ہوئے دو لاکھ روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا جبکہ وکیل کو ہدایت کی گئی کہ اینکر تفتیش کے دوران ایف آئی اے سے مکمل تعاون کریں۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے دو روز قبل نجی ٹی وی کے اینکر چوہدری غلام حسین کو گلبرگ میں قائم کافی شاپ سے 8 بج کر چالیس منٹ پر گرفتار کیا تھا۔ بیٹے نے بتایا تھا کہ والد کو حراست میں لینے کے لیے 35 سے چالیس افراد آئے جنہوں نے اپنا تعلق ایف آئی اے سے بتایا۔دوسری جانب ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بینکنگ سرکل میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے، انہوں نے سال 2003 میں جعلی دستاویزات پر بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے قرض لیا۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں جبکہ عدالت نے ملزم چوہدری غلام حسین کے اس مقدمہ میں بینکنگ کورٹ لاہور نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…