لاہور (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ میں مولانا فضل الرحمن کی ڈمی نے بھی شرکت کی ۔گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر لانگ مارچ سے وائرل ہوتی ویڈیو میں مولانا فضل الرحمن کی ڈمی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔مولانا فضل الرحمن کا روپ دھارے شخص نے لانگ مارچ کے شرکا سے اٹھکھیلیاں کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ دیکھنے آیا ہوں، آپ سب کا جوش و جذبہ ٹھس ہے۔ایک سوال کے جواب میں مولانا کی ڈمی نے کہا کہ ہاں میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے۔