لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کو گرفتار کرلیاگیا، دوست مزاری نجی ہسپتال میں اپنے دادا سینئر سیاستدان بلخ شیر مزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے جہاں اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار کر لیا ۔سابق ڈپٹی سپیکر کے خلاف سرکاری زمینوں پر قبضے کے الزام تھا،
محکمہ اینٹی کرپشن نے انہیںگیارہ اکتوبر کو ۃطلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ سردار مزاری کے ساتھ زاہد مزاری ، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہواہے ۔سردار دوست مزاری کے کزن کے مطابق جب اینٹی کرپشن والے پکڑنے آئے تو ان سے کہا کہ وارنٹ یا مقدمہ تو دکھائیں تاہم اینٹی کرپشن والے دوست مزاری کو زبردستی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ دوست مزاری کے کزن نے کہا کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کی ایما ء پر گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے ۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں 11 اکتوبر کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ دوست مزاری نجی ہسپتال میں اپنے دادا سینئر سیاستدان بلخ شیر مزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے جہاں اینٹی کرپشن نے انہیں گرفتار کر لیا ۔