لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آج دوسرا دن تھا، حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بیک ڈور مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، ایکسپریس نیوز کے مطابق آج رات لاہور میں اہم بیٹھک کا امکان ہے جس میں عمران خان خود شریک ہوں گے، عمران خان کالا شاہ کاکو سے لانگ مارچ چھوڑ کر لاہور روانہ ہو چکے ہیں، بڑی سیاسی پیشرفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔