جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

آج کا لانگ مارچ ختم

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ، این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ختم کردیا گیا، فواد چوہدری نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج کا مارچ ابھی ختم ہو رہاہے، حقیقی آزادی مارچ کل 11 بجے صبح مریدکے سے دوبارہ شروع ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوسرے روز بھی اپنی منزل کی جانب گامزن رہا،

لانگ مارچ کا دوسرے روز شاہدرہ سے آغاز ہوا جو رچنا ٹائون مریدکے پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، مارچ کے شرکاء آج اتوار کے روزگوجرانوالہ کی جانب سفر کا آغاز کریں گے ، دوسرے روز بھی مرکزی و صوبائی رہنما اور بڑی تعداد میں کارکنان لانگ مارچ میں شریک ہوئے ، شرکاء سارے راستے اپنی قیادت کے حق میں اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے ، تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنان نے مختلف مقامات لگائے گئے استقبالیہ کیمپوں میں لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، لانگ مارچ کی وجہ سے شاہدرہ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم رہا رہا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔شاہدرہ کے مقام پر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے کہا ہے کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیںہیں ،چیف جسٹس بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں،قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ، عمران خان نے کہا کہ سب کو بتانا چاہیے کہ میںستر سال کی عمر میںکیوں سڑکوں پر نکلا ہوا ہوں، مجھے کس چیز کی کمی ہے ، میرا اللہ مجھے سب کچھ دے چکا ہے،میں نے اللہ سے جومانگا وہ مجھے اس نے عطا کیا،میں صرف اسلام آباد کی طرف سفراس لئے کر رہا ہوں تاکہ قوم کو پتہ چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے ، لا الہ اللہ بہت بڑا دعویٰ ہے ،یہ آزادی کا دعویٰ ہے ،یہ انسان کو آزاد کرتا ہے ، کبھی آج تک غلام کی پرواز اوپر نہیں ہوئی ،

غلام صرف اچھا غلام بنتا ہے ،صرف آزاد انسان دنیا پر حکومت کرتے ہیں ان کی عظمت تب آتی ہے جب وہ آزاد ہوں ، اعظم سواتی پر اس کے پوتے پوتیوںکے سامنے تشدد کیا گیا ،اس کا قصور کیا تھا، اس نے صرف تنقید کر دی ، دنیا کے اخباروں نے اس پر لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انسان او ربھیڑ بکریوں میں کیا فرق ہوتا ہے ، بھیڑبکریاں غلام ہوتی ہیں ،انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے ۔

اعظم سواتی کو اس کے بعد نا معلوم افراد کے حوالے کیا گیا ، یہ نا معلوم افراد کون تھے ۔شہباز گل کو ننگا کر کے اس پر تشدد کیا گیا ، جمیل فاروقی پرتشدد کیا گیا ۔ اعظم سواتی جو75سال کا سینیٹر ہے اس کو ذلیل کیا گیا ، پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں ہیں،ہم وہ قوم ہیں جو لا الہ اللہ کے نعرے پر بنی تھی وہ قوم ہیں جو دنیا کے سب کے عظیم لیڈر نبی کریم کی امت ہیں ،

ہمیں جانوروں کی طرح نہ رکھیں ۔ پہلے آپ چور کہیں پھر ہمارے اوپر مسلط کر دیں ،پہلے نواز شریف چور تھا اب وہ اچھا اور صاف اور شفاف ہو گیا ہے، پہلے زرداری مسٹر ٹین پرسنٹ تھا، ہم نے فیصلہ کیا ہے اس کو قبول کر لو ،ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں ،ملک پر 1100ارب کاڈاکہ مارا گیا ،این آرا و کے ذریعے معاف کرا رہے ہیں۔ ملک میں اس وقت جوظلم ہو رہا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں وہ کیوں نظر نہیں آرہیں،

آپ کوان کو ہٹانا چاہیے ، خدا کے واسطے سچ بولنا سیکھو ۔ چیف جسٹس صاحب آپ کا کام بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے، قوم آپ کی طرف دیکھ رہی ہے ، اگر شہباز گل پر کسٹوڈین ٹارچر پر ایکشن لیا جاتا ہے تو اعظم سواتی کے ساتھ یہ نہ ہوتا ، ساری دنیا میں اس پر پابندی ہے ، اگر چیف جسٹس صاحب آپ حفاظت نہیں کریں گے تو کون بنیادی انسانی حقوق کی حفاظت کرے گا ۔میں نے شہباز گل پر تشدد پر شور مچایا تومیرے اوپر توہین عدالت لگ گئی ،

میرے اوپر دہشتگردی کا کیس بنا دیا، میں کسٹوڈین ٹارچر ڈ کی بات کر رہا تھا ۔اعظم سواتی خود دار آدمی ہے ، اس نے کہا کہ اگر میں مسلمان نہ ہوتا تو خود کشی کر لیتا ، چیف جسٹس آپ اس پر ایکشن لیں ۔ اعظم سواتی نے جو اپیل کی ہے اس پر ایکشن لیں اور بتائیں ہم انسانی معاشر ہ ہیں ،انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے ،جانوروں کے معاشرے میں نہیں ہوتا،انصاف لینا ہمارا حق ہے ۔ اس موقع پر لانگ مارچ کے شرکاء سے حلف بھی لیا گیا ۔

لانگ مارچ کے دوسرے روز اختتام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آزادی چھین کر لینی پڑتی ہے ، زنجیریں گرتی نہیں توڑنی پڑتی ہیں۔ ایک سازش کے تحت ملک پر چوروں اور ڈاکوئوں کو مسلط کیا گیا ، کوئی آزادی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا ،اس کے لئے جہاد کرنا پڑتا ہے ، لانگ مارچ کے ذریعے سیاست نہیں کر رہے بلکہ اس ملک کی حقیقی آزادی کے لئے جہاد کر رہے ہیں، عوام ہمارے لئے نہیں اپنے ملک کے لئے ،اپنے بچوں اور ان کے مستقبل کے لئے باہر نکلیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…