جمعرات‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2025 

زمبابوے سے پاکستان کی شکست کے بعد نیدر لینڈ کے کوچ نے بھی بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ ( این این آئی) نیدرلینڈز کرکٹ ٹیم کے کوچ ریان کک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف حال ہی میں بہت اچھے میچز ہوئے ہیں جس سے ٹیم کو اعتماد ملا ہے، ٹیم ون ڈے سیریز میں بہت قریب آئی تھی، امید ہے اس بار لائن کراس کرلے گی۔پرتھ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریان کک نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف میچ میں پاکستان کی

شکست کے بعد یہ تو اندازہ ہوگیا کہ پاکستان ناقابل تسخیر ٹیم نہیں، اسکو ہرایا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریان کک نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی ٹیم پاکستان کو قابو کرسکتی ہے، اتوار دونوں پوائنٹس ٹیبل پر صفر پوائنٹ کے ساتھ میدان میں اتریں گی تو اس حساب سے دونوں ٹیمیں برابر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم میچ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، نیدرلینڈز کی بھی یہ ہی کوشش ہوگی، کچھ عرصہ قبل ہی پاکستان کیخلاف ون ڈے میچز کھیلے تھے جس میں بہت اچھا مقابلہ کیا جس سے ٹیم کو کافی اعتماد ملا ہے، امید ہے اس بار نتائج پہلے سے بہتر ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیدرلینڈز کا بولنگ اٹیک اچھی فارم میں ہے اور امید ہے کہ وہ پاکستان کو محدود کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ریان کک نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیں اور اس کی بیٹنگ کو پریشان کیا جائے۔ریان کک کے مطابق اگست میں ہونیوالی پاکستان اور نیدرلینڈز کی سیریز نے ان کی ٹیم کو پاکستان کی اسٹرینتھ اور اس کے مقابلے میں اپنی قوت کو جانچنے کا موقع دیا تھا، اس لیے ٹیم کو اندازہ ہے کہ اسے کس چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور اس سے نبردآزما ہونے کے لیے نیدرلینڈز کے بیٹرز نے انفرادی اور مجموعی پلاننگ کی ہے، امید ہے میچ میں اس پلان پر کامیابی سے عمل درآمد ہوگا۔ریان کک نے مزید کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ نیدرلینڈز اپنے پلان کے مطابق کھیل اور اچھے نتائج کیلئے ایفرٹ کرے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ آج بروز اتوار کو پرتھ میں شیڈول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…