اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق پہلی پیشگوئی غلط ثابت

datetime 22  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے متعلق کی جانے والی پہلی پیشگوئی غلط ثابت ہو گئی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کو فیورٹ قرار دیا تھا۔کرس گیل کی پیشگوئی کو ان ہی کے ملک کی ٹیم نے غلط ثابت کر دیا۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جارح مزاج بلے باز کرس

گیل نے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل میزبان آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے اس میچ میں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کرسکی اور 2 مرتبہ کی چمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے رائونڈ کے 11 ویں میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ایونٹس اچھا کھیلتی ہے، پاکستان کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ٹاپ میں رکھوں گا۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاک بھارت میچ ایک بہت بڑا میچ ہوتاہے، ہم بھی پاکستان اور بھارت کے میچ سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔پریشر والے میچ جو اپنے اعصاب پر قابو پائے گا وہی اچھا کھیلے گا، دبائووالی صورت حال میں کم غلطیاں کرنے والی ٹیم میچ جیتے گی۔عمران طاہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں میں ورلڈ کلاس کھلاڑی شامل ہیں، فرق صرف یہ ہو گا کہ جو ٹیم صورتحال کے مطابق دبائو برداشت کرے گی وہ جیتے گی۔

عمران طاہر نے بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے میچ کے تجربے کے بارے بتایا کہ میں نے بھی بھارت کے خلاف میلبرن میں ورلڈ کپ کا ایک پریشر والا میچ کھیلا تھا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں چار پانچ ہزار تماشائی جنوبی افریقہ کے جبکہ نوے پچانوے ہزار بھارتی تماشائی تھے، ہم ہار تو گئے لیکن میں نے پریشر کی صورتحال میں اچھا کرنے کے کوشش کی۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…