منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ قرار دے دیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ جانبدارانہ ہے،

الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہماری توقع کے مطابق آیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کے خلاف نہیں یہ پاکستان پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پاکستان میں انقلاب کا آغاز ہے۔الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم اہل نہیں ہے، عوام اپنے حق کے لیے باہر نکلیں، آج انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کا فیصلہ عوام کے منہ پرطمانچہ ہے، پاکستان کے آئین کے تحفظ کے لیے لوگ باہر نکلیں۔ رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کیخلاف تمام فیصل آباد ضلع کونسل چوک پہنچیں، بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا، الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کا دست راست بن چکا ہے، عوامی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے ان کانپیں ٹانگ رہی ہے۔شفقت محمود نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کا عمران خان کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، تاریخ الیکشن کمیشن کو عوام دشمن کے طور پر یاد رکھے گی، پاکستان کے لیے آج یوم سیاہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…