اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے ٓاصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی مزید پراسیکیوشن ایک لا حاصل مشق ہو گی، آصف زرداری کے خلاف دستاویزات کی فوٹو کاپیاں بھی مشکل سے ریکارڈ پر ہیں۔نیب کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دستیاب دستاویزی شواہد قانونِ شہادت کے مطابق نہیں ہیں۔