اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے اقوام متحدہ کی جانب سے 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز امداد کی فوری اپیل کے مقابلے میں ڈونرز کی جانب سے 11 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز ہی مل سکے ہیں ۔ جس میں سے 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز امدادی اشیاء کی شکل میں ملے ہیں ۔
نقد اعداد نہایت قلیل ہے ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق اب حکومت پوسٹ ڈزاسٹر نیڈاسسمنٹ (پی ڈی این اے )کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ جاری کر رہی ہے ۔ جس کا حجم 32 ارب ڈالرز ہے توقع ہے اس مقصد کے لیے فرانس کے صدر ڈونرز کانفرنس کا اہتمام کرے گے ۔تاہم اس حوالے سے اب تک بین الاقوامی برادری کا جواب بڑا مایوس کن اورحوصہ شکنی پر فلیش اپیلوں کے تناظر کا ایک منفی اثر یہ ہوا ہے کہ پاکستان فریجائل اسٹیٹ انڈیکس کی رینکنگ میں 30 ویں نمبر پر آگیا ہے پہلے رینکنگ 29ویں تھی ۔ ورلڈ بینک اور اے ڈی بی سمیت مختلف کریڈیٹرز نے ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز فراہمی کے وعدے کئے ہیں ۔ جس میں سے 85 کروڑ ڈالرز دوبارہ تجویز کئے گئے ہیں ۔ نئے وعدے محض 35 کروڑ ڈالرز مالیت کے ہیں ۔ جبکہ اے ڈی بی ڈیڑھ ارب ڈالرز کے کاؤنٹر سائیکلیک فنڈ کی منظوری دے گا۔