بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

برطانوی وزیراعظم نے معاشی پلانز پر یوٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانیہ کی وزیراعظم لز ٹرس نے ملک میں معاشی پلانز پر یو ٹرن لینے کے بعد معافی مانگ لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں غلطیوں کی ذمہ داری لیتی ہوں اور جو غلطیاں ہوگئیں

ان پر معذرت کرتی ہوں۔برطانیہ میں حالیہ اصلاحات کے باعث معاشی بدحالی پر وزیراعظم نے کہا کہ ہم بہت تیزی سے بہت دور چلے گئے۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی اس ملک کے لیے ڈیلیور کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ کے منی بجٹ کے بعد برطانیہ کی مارکیٹس میں افرا تفری دیکھنے میں آرہی تھی۔رپورٹس کے مطابق منی بجٹ میں عائد ٹیکس کٹوتیوں کے باعث وزیراعظم لِز ٹرس کو شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا تھا۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے وزیر خزانہ کواسی کواٹرنگ کو فارغ کر کے ان کی جگہ جیریمی ہنٹ کو نیا وزیر خزانہ مقرر کیا تھا۔اس حوالے سے نئے وزیر خزانہ جیریمی ہنٹ نے منی بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکس کٹوتیوں میں سے تقریبا تمام کو تبدیل کر نے کا اعلان کیااور کہا کہ توانائی کے بلز کو بھی کم کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق حکومت نے منی بجٹ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…