بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

پاک بھارت میچ سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کا ٹاکرا شروع، سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر طنز کے وار جاری

datetime 18  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے ہی دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین کا ٹاکرا شروع ہوگیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بھارت کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آئی۔پاکستانی فاسٹ بولرز

کی تصویر پر تنقید کرنے والے بھارتی اکاؤنٹس کو پاکستانی صارفین نے بھی بھرپور جواب دیا۔ایک بھارتی خاتون کے اکاؤٹ سے پاکستانی بولر کو چھکے لگاتے ہوئے آسٹریلوی بیٹر کی مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جبکہ ایک شخص نے لکھا کہ صرف حارث بہترین ہے باقی بولرز رن دیتے ہیں۔ایک اور بھارتی اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ انگلینڈ نے پاکستان کی بیٹری فیوز کردی تھی۔بھارتی تنقید کا پاکستانیوں نے بھرپور جواب دیا۔ایک شخص نے لکھا کہ انڈیا والوں کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں جبکہ دوسرے اکاؤنٹ سے نظر نہ لگے سے متعلق تصویر شیئر کی گئی۔ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ مخالف ٹیموں کے بیٹرز کانپ رہے ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار (23اکتوبر)کو میلبرن میں شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولرز کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جو بھارت کے مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آئی۔پاکستانی فاسٹ بولرز کی تصویر پر تنقید کرنے والے بھارتی اکاؤنٹس کو پاکستانی صارفین نے بھی بھرپور جواب دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…