بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

کرائون موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کرائون موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میںکمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی کا فیصلہ ڈالر کی قدر میں کمی آنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، انڈسٹری ذرائع نے بتایاکہ مہنگی ہونے کے سبب موٹر سائیکلوں کی فروخت میں کمی آرہی ہے جس کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق کرائون 70 سی سی جذبہ پلس کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے مذکورہ ماڈل کی موٹر سائیکل کی قیمت جو پہلے89 ہزار روپے تھی اب 82 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسی طرح کرائون 100 سی سی کی قیمت میں بھی 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ ایک ہزار روپے سے کم ہوکر 95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کرائون 100 سی سی فائٹر کی قیمت 7 ہزار روپے کم کردی گئی ہے جس سے اس ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار روپے سے کم ہوکرایک لاکھ 2 ہزار روپے ہوگئی جب کہ کراون 125 سی سی۔ (5گیئر)کی قیمت میں بھی 9 ہزار روپے کمی کی گئی ہے جس سے اس کی قیمت 1 لاکھ 36 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جو پہلے ایک لاکھ 45 ہزار500 روپے تھی۔واضح رہے کہ مہنگائی کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے، پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران موٹر سائیکلوں اور رکشوں کی مجموعی فروخت 2لاکھ 93 ہزار 830 رہی جو پچھلے سال کے اس عرصے میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…