اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ضمنی انتخابات ، قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے شروع ہونے والا پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی کی 8اور پنجاب اسمبلی کی 3 نشستوں پرضمنی انتخابات کیلئے

پولنگ آج ہو گی ،پنجاب میں 3 قومی ، 3 صوبائی ،خیبرپختونخوا میں 3 اورکراچی میں 2 قومی اسمبلی کے نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے 7حلقوں سے امیدوار ہیں، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداوں کی جانب سے سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ،پنجاب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چھ حلقوں میں مجموعی طور پر 21لاکھ41ہزار490ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق 16اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 8حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا جن میں این اے 22 مردان تھری،این اے 24چارسدہ ٹو،این اے 31 پشاور فائیو،این اے 108 فیصل آباد آٹھ،این اے 118 ننکانہ صاحب ٹو،حلقہ این اے 157 ملتان فور،این اے 237 ملیر ٹو،این اے 239 کورنگی کراچی ون جبکہ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوںپی پی 139 شیخوپورہ فائیو،پی پی 209 خانیوال سیون اورپی پی 241 بہاولنگر فائیوشامل ہیں ۔ضمنی انتخابات میں امن و امان کے قیام کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے7حلقوں میں بطور امیدوار میدان میں ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…