جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضمنی الیکشن کے دوران پی ٹی آئی رہنما پر حملہ، ایم پی اے کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران ملیر میں پی ٹی آئی رہنما پر حملہ کیا گیا جس میں رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جمال صدیقی کی

جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملیر بکرا پیڑی میں پی پی ایم پی اے سلیم بلوچ کے ساتھیوں نے حملہ کیا، تشدد سے ایم پی اے بلال غفار کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔جمال صدیقی نے بتایا کہ بلال غفار ملیر بکرا پیڑی کے قریب پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کرنے گئے تھے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد نے اینٹوں سے حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ترجمان پی ٹی آئی نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صدر تحریک انصاف کراچی بلال غفار پر ملیر میں حملہ ہوا ہے، بلال غفار کو ملیر غازی گوٹھ میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بلال غفار کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔آئی جی سندھ پولیس نے پی ٹی آئی ایم پی اے بلال غفار پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بلال غفار کے معاملے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…