بدھ‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2026 

کراچی ائیرپورٹ پر دو ائیرلائن کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار ہونے کے باعث دو ایئرلائن کے طیارے بڑے حادثے سے بچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پرندوں کی بھرمار ہونے سے کراچی ایئرپورٹ پر قطر ایئر اور پی آئی اے کی پروازوں کے جہاز

بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ قطر ایئر کی دوحہ سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جبکہ پرواز میں 150 سے زاید مسافر تھے۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ اسکے علاوہ پی آئی اے کی سکھر سے کراچی آنے والی پرواز کے طیارہ سے بھی پرندہ ٹکرایا، پرندہ پی آئی اے کی پرواز سے 2500 فٹ کی بلندی پر لینڈنگ کے دوران ٹکرایا البتہ طیارہ حادثہ سے محفوظ رہا۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ سی اے اے کے متعلقہ شعبہ نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ سی اے اے ذرائع نے کہا کہ پرندے ٹکرانے سے جہازوں کو بڑا حادثہ پیش ہوسکتا ہے۔ایوی ایشن ذرائع نے بتایاکہ پرندوں کی ایئرپورٹ اور رن وے پر موجودگی سی اے اے کی یہ نا اہلی ہے اور زمہ داری بھی سی اے اے کی ہے۔

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…