جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی

datetime 16  اکتوبر‬‮  2022 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کردی ۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کا آغاز آج بروز اتوار سے آسٹریلیا میں ہورہا ہے پہلے میچ میں سری لنکا اور نمیبیا کی

ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ یو اے ای کو ویسٹ انڈیز کا چیلنج درپیش ہوگا۔قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی۔سابق کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈ کپ کی ٹیموں سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں ایسے میں قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مکی آرتھر نے لکھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز کا اب انتظار نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہم ایک بہت ہی کلوز کال کی طرف جارہے ہیں اور فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوسکتا ہے۔واضح رہے کہ مکی آرتھر کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی کپتانی میں قومی ٹیم نے 2017ء میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی۔



کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…