پتوکی (این این آئی ) سکول فنگشن کے موقع پرفینسی کپڑوں کی فرمائش پوری نہ ہونے پرغریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے نہم کلاس کے سٹوڈنٹ نے گھر میں گارڈرکے ساتھ لٹک کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تحصیل پتوکی تھانہ سٹی کے علاقہ محلہ رضاا ٓباد چونیاں روڈ پتوکی کے رہائشی اسحاق نے اپنے گھر میں بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے آٹے کی چکی لگارکھی ہے اسحاق کا 14 سالہ بیٹااکرم پتوکی کے پرائیویٹ نجی سکول میں نہم کلاس کا سٹوڈنٹ ہے بتایا گیا ہے کہ نجی سکول انتظامیہ کی جانب سے سکول میں ایک فنگشن کا انتظام کیا گیا جس میں سکول انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو اچھے اور فینسی سوٹ پہننے کا کہا گیا جس پر اکرم نے اپنے والدین سے نیا فینسی سوٹ لانے کا کہا جس پر والدین نے اپنے بچے کو حسب توفیق کپڑے دئے مگر بچے نے پہننے سے انکار کردیا اور گھر کی چھت پر جاکر گارڈر سے لٹک گیا والدین بچے کو دیکھ کر غم سے نڈھال ہوگئے اور بچے کو فوری طور اتارکر لاہور جناح ہسپتال لے گئے جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا ۔