منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

پشاور،این اے 31 میں عمران خان اور غلام بلور میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاو ر(این این آئی)پشاور کے حلقہ این اے 31 میں بھی ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ نشست پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے شوکت علی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی،اس نشست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور سمیت 8 امیدوار مد مقابل ہیں۔

حلقے کی آبادی 8 لاکھ 56 ہزار 609 جبکہ ووٹروں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے۔ مجموعی ووٹرز میں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد جبکہ 2 لاکھ 10 ہزار 891 خواتین ہیں۔ حلقہ میں 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ 2013 میں این اے 31 کو این اے 1 کہا جاتا تھا۔ 2018 میں نئی حلقہ بندیوں کے بعد اسے این اے 31 پشاور کا نام دیا گیا۔2013 کے الیکشن میں عمران خان یہاں سے 90 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، تاہم بعد میں یہ نشست چھوڑ دی۔ جس پر الیکشن ہوا اور اے این پی کے غلام احمد بلور 34 ہزار 386 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔2018 میں اس حلقہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار شوکت علی 87 ہزار سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ اس حلقہ سے اس بار سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ڈی ایم کے مفتفقہ امیدوار غلام احمد بلور کے مابین کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ پشاور کے حلقہ این اے 31 میں بھی ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو ہوں گے۔ نشست پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے شوکت علی کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی،اس نشست پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور سمیت 8 امیدوار مد مقابل ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…