منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے(این این آئی) مریدکے سے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ارشد ورک نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلا ن کردیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ایم پی اے پیر اشرف رسول کے ہمراہ چوہدری ارشد ورک اور انکے بھتیجے چوہدری انعام اللہ ورک

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ میاں نواز شریف پاکستان کی سیاسی کی ایک ایسی حقیقت ہے جسے قوم کبھی بھلا نہیں سکتی کیونکہ پاکستان میں عوام نے جتنی خوشحالی اور ترقی دیکھی آج تک دیکھنے کو نہیں ملی ۔ایٹمی پاکستان کی بنیاد میاں نواز شریف نے رکھی سڑکوں کے جال بچھائے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئی صنعتوں اور کاروبار کا پہیا چلایا گیا ۔اسٹاک ایکسچینج نے ریکارڈ توڑے عمران نیازی نے پاکستان کی سیاست معیشت اور خوشحالی کو تباہ کرکے رکھ دیا کوئی ادارہ اس سے محفوظ نہیں رہا ،اس نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے قوم ووٹ کی طاقت سے اس سے انتقام لے گی ۔انہوں نے کہا میاں نواز شریف اگلے ماہ پاکستان آرہے ہیں قوم ان کا تاریخی استقبال کرے گی اور نیازی انشااللہ دو ہزار تیئیس کے الیکشن میں کہیں نظر نہیں آئے گا ۔انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں عمران نیازی کے نفرت کے بیانئے کو دفن کردیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…