جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ پر حملہ ، شدید زخمی، ہسپتال منتقل

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022 |

خاران/کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان کے ضلع خاران میں سابق چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی پر حملہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی پر ضلع خاران میں حملہ ہواہے جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق انہیں زخمی حالت مین ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خاران منتقل کردیاگیاہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کے حملے میں زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے،انہوں نے جسٹس(ر) محمدنورمسکانزئی کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے ہدایت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت عطاء فرمائے۔یاد رہے کہ جسٹس(ر)محمد نور مسکانزئی یکم ستمبر 1956 کو کنری ضلع خاران میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی بنیادی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول (موجودہ ہائی سکول)کنری سے حاصل کی جس کی بنیاد ان کے والد ڈاکٹر مولوی محمد قاسم عینی بلوچ نے رکھی تھی۔میٹرک گورنمنٹ ہائی سکول خاران سے مکمل کرنے کے بعد وہ مزید تعلم حاصل کرنے کے لیے کوئٹہ چلے گئے۔انہوں نے ایف اے اور بی اے گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ سے کیا اور بی ایڈ کرنے کے لیے بلوچستان یونیورسٹی چلے گئے- انہوں نے “تعلیمی نظم و نسق کا جمہوری تصور”پر اپنا مقالہ لکھا جو بہت سراہا گیا-انہوں نے اپناایل ایل بی80- 1979 یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ سے کیا جسٹس محمد نور مسکانزئی نے باقاعدہ وکالت کا آغاز ستمبر1981میں کوئٹہ سے کیا۔ بحیثیت وکیل جسٹس محمد نور مسکانزئی کسٹم، مکران ڈویژن میں بطور اسپیشل پراسیکیوٹر اور مکران اسکاٹ کے قانونی مشیر رہے وہ پی ٹی سی ایل مکران ڈویژن کے قانونی مشیر بھی رہے۔محمد نور مسکانزئی اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان بھی مقرر ہوئے اور اس عہدے پر جون سے دسمبر 1998 تک کام کیا۔ وہ 24 مارچ 2005 سے 24 مارچ 2006 تک وائس چیئرمین بلوچستان بار کونسل رہے۔

وہ دو مرتبہ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منتخب ہوئے۔ ایڈیشنل جج عدالت عالیہ فائز ہونے سے پہلے وہ چیئرمین انٹرپراوینشنل ریلیشن کمیٹی بلوچستان بار کونسل کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ کامن ویلتھ لیگل ایجوکیشن ایسوسی ایشن کے رکن بھی رہے۔جسٹس محمد نور مسکانزئی عدالت عالیہ کے

انتظامی اور صفائی کی کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل لا برائے ججز ورکشاپ برائے”میٹنگ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس سٹینڈرڈز ان کرمنل پروسیڈنگ” جو ہاگ، نیدرلینڈ میں 2012 میں منعقد ہوئی میں شرکت کی۔ انہوں نے انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس جو 15-13 اپریل 2012 اسلام آباد میں منعقد ہوئی میں بھی شرکت کی۔

محمد نور مسکانزئی نے 2011 میں انوائرمینٹل لا پر کوئٹہ میں ہونے والی کانفرنس میں بھی شرکت کی۔محمد نور مسکانزئی 7 ستمبر 2009 کو عدالت عالیہ بلوچستان کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے اور 11 مئی 2011 کو مستقل جج عدالت عالیہ بلوچستان بنے۔جسٹس محمد نور مسکانزئی نے 26 دسمبر 2014 کو بطور چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان کاحلف اٹھایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…