ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے، سنی اتحاد کونسل نے عمران خان کے لانگ مارچ کی حمایت کر دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سنی اتحاد کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں سنی اتحاد کونسل کے ہزاروں کارکن اسلام پہنچیں گے۔رانا ثنا اللہ کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہونگے۔ عمران خان دوتہائی اکثریت سے وزیر اعظم بنیں گے۔

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔تحریک انصاف اس بار اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دے گی۔دنیا کی کوئی طاقت لانگ مارچ نہیں روک سکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں ابوبکر شرقپوری کی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں علماء و مشائخ کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ یارسول اللہ کہنے والے میاں ابوبکر کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں گے۔پوری قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے۔قوم عمران خان کو اپنا مسیحا اور رہنما سمجھتی ہے۔قوم انتخابات میں ووٹ کی طاقت سے نظام زروظلم کے پرخچے اڑا دے گی۔اندھیروں کے سفیر قوم کو دھوکہ دینے کیلئے پھر میدان میں آ رہے ہیں۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا وطن سے وفا کا تقاضا ہے قوم عمران خان کا ساتھ دے۔حقیقی جمہوریت کیلئے اشرافیہ کی بجائے عوام کی حکمرانی قائم ہونی چاہیے۔منی لانڈرنگ کے مجرموں کو عدالتی ریلیف سے عدلیہ کی بے توقیری ہوئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…