اسلام آباد (این این آئی)وزارت داخلہ نے 11حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ جمعرات کو وزارت داخلہ نے 11حلقوں میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی کی منظوری دیدی ،تمام پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں ،سیکیورٹی اہلکاروں کی تعدادالیکشن کمیشن کی صوابدید پر ہوگی،وزارت داخلہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔