بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا، سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھا دئیے

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ (این این آئی)سوشل میڈیا صارفین نے بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی پر سوشل میڈیا صارفین نے کہاہے کہ مین آف دی میچ نواز کو ملنا چاہیے تھا۔تفصیلات کے مطابق سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چھٹے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی جب کہ ا?ل راؤنڈر محمد نواز

نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔محمد نواز کی اننگز میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے دھواں دھار اننگز کھیلی تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 123 اسٹرائیک ریٹ سے 56 گیندوں پر 69 رنز اسکور کیے اور میچ کے بہترین پلیئر قرار پائے۔ٹوئٹر پر صارفین نے نواز کی اس اننگز پر خوب تبصرے کیے، کسی نے کہا کہ مین آف دی میچ محمد رضوان کی جگہ نواز کو ملنا چاہیے تھا،کوئی بولا محمد نواز میچ ونر ہیں جو ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مشکل سے نکالتے ہیں۔بھارت کے اسپورٹس جرنلسٹ اویناش آریان نے ٹوئٹ کی اور کہا کہ میرے لیے پلیئر آف دی میچ نواز کو ہونا چاہیے تھا۔ایک صارف نے کہا کہ محمد نواز مین آف دی میچ جیتنے کا حق رکھتے تھے کیونکہ انہوں نے 225 کے اسٹرائیک ریٹ سے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ایک صارف نے لکھا کہ رضوان 123 اسٹرائیک ریٹ سے کھیلا لیکن محمد نواز کی وجہ سے بچ نکلا۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر آپ کو میچ ونر چاہیے تو کریز پر محمد نواز کو بھیجیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…