بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

سابق انگلش کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو بزدل قرار دے دیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق انگلش کرکٹر نے بھارتی ٹیم کو بزدل قرار دے دیا

لندن (این این آئی)سابق انگلش کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو بزدل قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناصر حسین کا کہنا ہے کہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرنا ہے تو بھارتی ٹیم کو اپنے دائرے سے باہر آ کر کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایونٹ میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کا کہنا ہے کہ

بھارت کے پاس تجربے کار اور ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، جو کسی کو بھی شکست دینے کی قابلیت رکھتے ہیں لیکن ورلڈ کپ میں وہ لوگ بزدلانہ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ آئی سی سی کے ایونٹ میں بھارتی ٹیم محدود دائرے میں رہ کر کرکٹر کھیلتی ہے،

بھارت ورلڈ کپ اور دو طرفہ سیریز میں الگ طرح کی کرکٹ کھیلتا ہے۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے پاور پلے میں خوفناک کرکٹ کھیلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…