اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہمیں آرمی چیف جو بھی لگے اس کا پرابلم نہیں، لگانے والوں سے پرابلم ہے، اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کردے تو استعفے واپس ہوسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ موجودہ حکومت میں لوگ الیکٹ ہو کر نہیں آکشن کے تحت آئے ہیں، عام طور پر آکشن کے تحت آنے والی حکومتوں کو یہ فیصلے نہیں کرنا چاہئیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر حکومت آج الیکشن کا اعلان کردے تو ان کی پارٹی کے استعفے واپس ہو سکتے ہیں، حکومت پہلے انتخابات کا اعلان کرے، پھر بیٹھ کر بات ہوگی،