جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

سیاحوں کو ویزا بھی ملے گا، توسیع بھی متحدہ عرب امارات کی پالیسی تبدیل

datetime 13  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات نے اپنی ویزا کی پالیسی اور قواعد میں تبدیلی کرتے ہوئے ہر قسم کے ویزوں کو مزید 60 دن کے لیے توسیع دینا ممکن بنا لیا ہے۔ نئے ویزا قواعد 3 اکتوبر سے رو بعمل ہوئے ہیں۔اب امارات میں چھٹیاں گزارنے کے لیے آنے والے 60 دن کے لیے قیام کر سکیں گے۔ تمام ویزوں کی قابل عمل مدت ویزا لگنے کے بعد اس دن سے شروع ہوگی۔

جب کوئی سیاح امارات میں داخل ہو گا۔ ویزا کی مدت کا اطلاق تاریخ اجرا سے نہیں ہو گا۔ویزا پالیسی میں یہ تبدیلی ماہ اپریل میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کی گئی ہے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کے لیے خصوصی ویزے کا نظام موجود نہ تھا۔ صرف وزٹ ویزے کے نام پر 30 دن ، 60 دن اور 90 دن کا ویزا جاری کیا جاتا تھا۔ یہ لوگ عام طور پر اپنے رشتہ داروں، دوستوں سے ملنے کے لیے ایک سے تین ماہ کے ویزے پر امارات آتے تھے۔اب تبدیلی کرتے ہوئے تمام انٹریز کے بعد یک بار کی انٹریز کے بعد بھی اور بار بار انٹری کے ساتھ بھی یہ سہولت ہو گی کہ ویزا 60 دن کے لیے مزید تجدید پا سکے گا۔اس بارے میں گولڈن ٹیلنٹ ٹورزم ایجنسی کے مینجر روشن ڈیوس نے بتایا ‘نئی تبدیلوں سے سیاحوں کے لیے آسانی پیدا کر دی گئی ہے۔ اب سیاح حضرات مزید وقت کے لیے قیام کر سکیں گے۔ صرف پچھلے چار دنوں میں ہمیں 50 سے زائد درخواستیں سیاحتی ویزے کے اجرا کے لیے موصول ہوئی ہیں۔’

جو لوگ امارات پہنچنے پر ویزا لینے کا استحقاق نہیں رکھتے ہیں یا ویزا کے بغیر امارات میں داخلے کا حق نہیں رکھتے ہیں وہ سیاحتی ویزے کے لیے درخواست کر سکتے ہیں۔واضح رہے 69 ممالک کے شہری امارات پہنچنے پر بھی فوری ویزے کے حصول کا حق رکھتے ہیں۔ تاہم 18 سال سے کم عمر کی بچیوں کو سیاحتی ویزے کا حق حاصل نہیں ہے۔

الا یہ کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ امارات آنا چاہتی ہوں ۔ان ملکوں سے آنے والے کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ ان کے شہری امارات کے ائیر پورٹ پر اتریں اور ویزا لیں، وہ کسی ٹریول ایجنسی یا اس ائیر لائن کے توسط سے جس پر آنا چاہتے ہیں، سیاحتی ویزے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔اس بارے میں روشن ڈیوس نے کہا ‘ ساٹھ دنوں کے ویزے کیلئے 550سے 600درہم کے درمیان اخراجات ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر ایک ماہ، یا دو ماہ یا تین ماہ کے لیے ویزا فیس 350 درہم سے 750 درہم تک فیس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…