آصف زرداری کیخلاف کیس کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی، زلفی بخاری کا اعتراف

12  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کیس دائر کرنے میں ہم نے تھوڑی دیر کر دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ توشہ خانہ سے پیسے ادا کر کے گاڑیاں لینا قانون میں شامل ہی نہیں، توشہ خانہ قانون میں ہے کہ آپ گاڑیاں نہیں لے سکتے۔زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے 3گاڑیاں لی تھیں، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے گاڑیوں کیلئے قانون نرم کرنے کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان 15فیصد ادائیگی کا قانون 50فیصد تک لے گئے تھے، توشہ خانہ سے 2 گاڑیاں شریف خاندان بھی لے کر گیا تھا، توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس اوپن اینڈشٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…