ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی عمران کابینہ کے ارکان کو نوٹس جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے برطانیہ سے 19 ملین پاؤنڈ کی پاکستان منتقلی کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کو نوٹس بھیج دئیے۔نیب برطانیہ سے رقم پاکستان منتقلی اور اس کے نجی اکاؤنٹس میں جانے کی تحقیقات کر رہا ہے

اور اسی معاملے کی انکوائری کیلئے مراد سعید اور غلام سرور خان کو 11 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو 12 اکتوبر اور سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کو 13 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔نوٹس میں شفقت محمود اور شیریں مزاری کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا کہا گیا ہے جبکہ خالد مقبول صدیقی اور اعجاز شاہ کو 17 اکتوبر کو پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔علی امین گنڈا پور اور فروغ نسیم کو 18 اکتوبرجبکہ علی زیدی اور خسرو بختیار کو 19 اکتوبر کو نیب میں پیشی کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اعظم خان سواتی اور اسد عمر کو 20 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب اور محمد میاں سومرو کو 21 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔قومی احتساب بیورو نے شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری کو 24 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے جبکہ صاحبزادہ محبوب سلطان اور فیصل واوڈا کو 25 اکتوبر کو نیب پیشی کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔یاد رہے کہ عمران خان کابینہ نے رقم کی منتقلی کے بعد اس کی نجی اکاؤنٹس میں مبینہ منتقلی کی منظوری دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…