منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بیٹوں کو لڑنے کیلئے بھیجنے پرپوٹن نے چیچن صدر کو جنرل بنا دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(این این آئی)روسی صدر پوتین کے اتحادی چیچن صدر قادروف نے اعلان کیا کہ انہیں روسی فوج کے اعلی فوجی عہدے پرترقی دے دی گئی ہے۔ یاد رہے یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب روسی فوج کو یوکرین میں سلسلہ وار ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور قادروف

نے اپنے 3 بیٹوں کو لڑنے کیلئے محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔46 سالہ چیچن قادروف رہنما یوکرین پر روسی حملے کے سب بے بڑے حامی ہیں۔ رمضان قادروف نے کہا یہ میرے لئے بہت بڑا عزاز ہے۔چیچن رہنما قادروف نے کہا روسی صدر پوتین نے انہیں اپنے فیصلے سے ذاتی طور پر آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیلی گرام پر کہا روسی صدر نے مجھے کرنل جرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے۔ یہ میرے لیے ایک پروموشن ہے۔ یاد رہے کرنل جرنل کا عہدہ روسی فوجی عہدوں کی کی سیریز میں تیسرے رینک پر آتا ہے۔واضح رہے قادروف کی یہ ترقی اس وقت میں ہو ئی ہے جب یوکرینی فوج نے روسی فوج کو قبضہ کئے گئے کئی علاقوں سے واپس دھکیل دیا ہے۔چیچن رہنما نے مزید کہا کہ وہ کریملن کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے “خصوصی فوجی آپریشن کو فوری ختم کرنے کے لیے سب کچھ کریں گے۔”اہم بات یہ ہے کہ قادروف نے روس کو یوکرین میں انتہائی سخت گیر حربے استعمال کرنے کا کہا تھا۔ اس ہفتے لیمان قصبہ سے روسی فوج کی پسپائی پر انہوں نے کہا تھا کہ روس یوکرین پر تکنیکی جوہری ہتھیار استعمال کر ڈالے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے 14، 15 اور 16 سال کے تین بیٹوں کو لڑنے کیلئے بھیجنے کا اعلان کردیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…