کراچی(این این آئی) پاکستا ن اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل بدھ کے روز بھی جاری رہا،کے ایس ای100انڈیکس 250پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41300پوائنٹس سے بڑھ کر41600پوائنٹس ہو گیا،کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 67کھرب روپے سے بڑھ کر68کھرب روپے پر جا پہنچا جبکہ46.72فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کا روبار کا آغاز مثبت ہوا،ٹیلی کام،سیمنٹ،بینکنگ اور توانائی سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41600پوائنٹس کی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا جبکہ کاروباری مندی سے انڈیکس41300پوائنٹس کی پست سطح تک بھی گر گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 260.99پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 41350.43پوائنٹس سے بڑھ کر41611.42پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 126.85پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15477.51پوائنٹس سے بڑھ کر15604.36پوائنٹس پر جا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28239.91پوائنٹس سے بڑھ کر 28379.06پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 33ارب17کروڑ71لاکھ46ہزار66روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 67کھرب84ارب62کروڑ96لاکھ40ہزار222روپے سے بڑ ھ کر68کھرب17ارب80کروڑ67لاکھ86ہزار288روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو10ارب روپے مالیت کے 63کروڑ55لاکھ90ہزار حصص کے سودے ہوئے
جبکہ منگل کو9ارب روپے مالیت کے59کروڑ34لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجوعی طور پر 351کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے164کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،163میں کمی اور24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام36کروڑ51لاکھ،ٹیلی کام لمیٹڈ 2کروڑ31لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ17لاکھ،فلائنگ سیمنٹ 1کروڑ40لاکھ اور جی تھری ٹیکنالوجیز 1کروڑ39لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔
قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میض کے بھاؤ میں 550.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت10350.00روپے ہو گئی اسی طرح 500.00روپے کے نمایاں اضافے سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت25500.00روپے پر جا پہنچی جبکہ اللہ وسایا ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں 275.70روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد اسکے حصص کی قیمت3890.00روپے ہو گئی اسی طرح89.23روپے کی کمی سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت1108.77روپے پر آ گئی۔