ڈالرز رکھنے والوں کے لیے چونکادینے والی خبر ، اب نیا ریٹ کیا ہو گا ؟ اسحاق ڈار نے خبردار کر دیا

4  اکتوبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ڈالرز رکھنے والوں کے لیے چونکادینے والی خبر ،اب نیا ریٹ کیا ہو گا ؟ اسحاق ڈار نے خبردار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جیسے ہی نوازشریف کا علاج مکمل ہوگا وطن واپس آ جائیں گے ،

جس طرح مریم نواز کو انصاف ملا ہے امید ہے نوازشریف کو بھی انصاف ملے گا،تقاریر سے لگ رہا ہے عمران خان فرسٹریشن کا شکار ہیں، عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی،اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں،ڈالرکی اصل قدر200 روپیسے کم ہے اور آئندہ دنوں میں ڈالر 200 روپیسے کم ہوجائے گا ،مجھے آئی ایم ایف کو ڈیل کرنا آتا ہے،کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ڈالرکی اس وقت جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں ہے، امریکی کرنسی کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے، ڈالر کو اصل قیمت پر لانے کے لیے جامع حکمت عملی بنا رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہاکہ نوازشریف کا علاج ہورہا ہے اور جیسے ہی نوازشریف کا علاج مکمل ہوگا وہ وطن واپس آئیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح مریم نواز شریف کو انصاف ملا ہے امید ہے نوازشریف کو بھی انصاف ملے گا ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیل اور ڈھیل صرف عمران خان کی قسمت میں ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں، یہ میری وارننگ کو سنجیدگی سے لیں ورنہ اس کے ساتھ پبلک میں جنگ ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان آپ وہیں ہیں ناں، جو میرے دفتر کے باہر میرا انتظار کرتے تھے، اپنا منہ بند رکھیں اور اخلاق کے دائرے میں رہ کر بات کریں۔انہوں نے کہا کہ این آر او عمران خان نے اپنی فیملی کو دیا ہے، پی ٹی آئی چیئرمین نے نے ڈیل کرکے مینار پاکستان سے خود کو لانچ کیا تھا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے ڈیل کرکے الیکشن لڑا اور ڈیل کے تحت ہی نواز شریف حکومت کے خلاف دھرنا دیا۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…