پشاور(این این آئی)تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے خلاف 12 ربیع الاول کے فوری بعد آزادی مارچ کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تیار رہیں 12 ربیع الاول کے بعد وہ آزادی مارچ شروع کرنے جارہے ہیں۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا اور پنجاب کے ڈسٹرکٹ صدور اور سیکرٹریز کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر پرویزخٹک، پنجاب کی صدر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں