اسلام آباد (آن لائن )سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے، سائفر کے اوپر تو ابھی میں نے کھیلا ہی نہیں ہے، یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے،شہباز شریف اور دیگر نے یہ آڈیو لیک کی ہے۔پنجاب ہاوس میں میڈیا سے گفتگوکے دوران صحافی نے عمران ان سے سوال کیا کہ آپ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو میں نے اس پر صحیح کھیلا ہی نہیں ہے، اب یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر نے یہ ویڈیو لیک کی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہیکرز نے اچھا کیا میں تو کہتا ہوں پورا سائفر ہی لیک ہو جائے تاکہ سب کو پتہ چلے کہ یہ کتنی بڑی بیرونی سازش ہے۔ انہوں نے اپنا مطالبہ ایک بار پھر دھراتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں سائفر کو پبلک کیا جائے اور سائفر کی تحقیقات ہونی چاہیئیں۔