منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بزرگ کی جان بچانے والا پاکستانی نوجوان امریکی شہر کا ہیرو قرار، اعزاز سے نواز دیا گیا

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا (این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لیور مورمیں پاکستانی نوجوان بلال شاہد کو بزرگ شہری کی جان بچانے پر شہر کے میئراور سٹی کونسل کی جانب سے شہر کا ہیرو قرار دے دیا گیا۔رواں سال اپریل میں امریکی شہر لیور مور میں پاکستانی نوجوان بلال شاہد نے 72 سالہ بزرگ شہری کی جان بچائی تھی،

جس پر مقامی پولیس نے پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا۔پاکستانی نوجوان کو ایوارڈ دینے کی تقریب لیور مور کے سٹی ہال میں منعقد ہوئی جس میں شہر کے میئر، سٹی کونسل اور پولیس چیف جرمے ینگ سمیت کئی ارکان شریک تھے جبکہ تقریب میں بزرگ شہری کی فیملی بھی موجود تھی۔تقریب میں پاکستانی نوجوان کو شہر کا ہیرو قرار دیا گیا اور ساتھ ہی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔بلال شاہد کو تعریفی اسناد شہر کے پولیس چیف نے پیش کیں اور اس دوران ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ تقریب کے دوران ہی بزرگ شہری کے خاندان کے افراد نے پاکستانی نوجوان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف بھی پیش کیے اس حوالے سے پاکستانی نوجوان بلال شاہد نے بتایا کہ بزرگ کو اپنی فیملی کے ساتھ زندہ دیکھنا ہی میرے لیے اعزاز ہے اور میں نے ایک جان بچا کر پوری انسانیت کی جان بچائی ہے۔واقعہ کے حوالے سے نوجوان نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ کافی شاپ کیلئے نکلا تھا اور بزرگ راستے میں زمین پر گرے ہوئے تھے اور ان کو آواز دینے پر بزرگ نے کوئی جواب نہ دیا تو ایمرجنسی سروس پر فون کیا۔انہوں نے بتایا کہ ایمرجنسی کال پر آپریٹر نے دل کی دھڑکن اور سانس کو بحال کرنے کے ہنگامی طریقہ کار (سی پی آر) دینے کا کہا جس پر میں نے کہا کہ مجھے سی پی آر نہیں دینا آتا جس پر آپریٹر نے مجھے طریقہ بتایا اور میں نے سی پی آر دینا شروع کیا اور چند منٹ بعد ہی طبی عملہ پہنچ گیا تھا۔

بلال شاہد کے مطابق واقعہ کے دو ہفتے بعد بزرگ شہری کا خاندان ہمیں تلاش کرتے ہوئے پہنچ گیا تھا اور انہوں نے مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے بلال شاہد امریکا کے شہر لیورمور میں کئی سالوں سے مقیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…