پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ایوارڈز تقریب میں احمد علی اکبر نے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کر دیا ، ویڈیو وائرل

datetime 28  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)نامور اداکار احمد علی اکبر کی جانب سے میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ کو ہم ایوارڈز کی تقریب میں تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔نجی ٹی وی کی ایوارڈز کی تقریب گزشتہ ہفتے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہوئی تھی، جہاں احمد علی اکبر نے پری زاد کا

کردار ادا کرنے پر بہترین اداکار کا ایوارڈ بھی جیتا تھا۔مذکورہ تقریب کے دوران میزبان و کامیڈین احمد علی بٹ نے اداکار احمد علی اکبر کے لیے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کافی عرصے سے کہتے آ رہے ہیں کہ وہ رنگ کے کالے ہیں۔احمد علی بٹ نے اداکار کو مزید کہا کہ ایک تو وہ پہلے سے ہی رنگ کے کالے دکھتے ہیں اور اوپر سے انہوں نے پری زاد ڈرامے میں پانچ پانچ ہیروئنز کے ساتھ منہ کالا کیا۔میزبان کی باتوں کے بعد احمد علی اکبر اپنی نشست سے اٹھ کر احمد علی بٹ کے سامنے آگئے اور انہیں تھپڑ رسید کردیا۔دونوں اداکاروں نے دنیا کے سب سے معتبر فلمی میلے آسکر میں ہولی وڈ اداکار ول اسمتھ اور میزبان کرس راک کی روایت دہرائی۔احمد علی اکبر کی جانب سے احمد علی بٹ کو تھپڑ رسید کرنے کا معاملہ بظاہر مذاق لگ رہا ہے اور دونوں نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایوارڈ منتظمین کی اجازت سے مذکورہ عمل کو دہرایا، تاہم اس حوالے سے اداکاروں اور انتظامیہ نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔احمد علی اکبر کی جانب سے احمد بٹ کو تھپڑ رسید کرتے وقت ایوارڈ شو میں موجود فنکاروں نے تالیاں بجا کر دونوں اداکاروں کو داد بھی دی اور ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…