میں پیسے نہیں مانگ رہا ، تمام آڈیوز جمعہ کو لیک کروں گا مبینہ ٹویٹر اکاؤنٹ سے ہیکر نے پیغام جاری کر دیا 

27  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیراعظم ہائوس کی آڈیولیکس معاملہ سامنے آنے کے بعد ملکی سیاست میں ہنگامہ مچ گیا ہے جس میں تحریک انصاف کے استعفوں سے متعلق گفتگو ہو رہی ہے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’’انڈی شیل ‘ نامی پیج موجود ہے جس کی تفصیلات کے مطابق یہ پیج 30ستمبر کو ختم کر دیا جائے گ الیکن اس پر جاری پیغامات حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

اس پیج پر مبینہ ہیکر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام آڈیوز 30ستمبر بروز جمعہ کو جاری کر دی جائیں گی ، اپنے کلینڈر پر تاریخ کا نشان لگا لیں ۔ مبینہ ہیکر کا مزید کہنا تھا کہ میرا کوئی واٹس ایپ یا کوئی اور گروب نہیں ہے جو بھی میرے متعلق ہیں وہ سب کے سب جعلی ہیں ان پر یقین نہ کریں کسی کو پیسہ نہ دیں ، مجھے کسی قسم کے کوئی پیسے نہیں چاہیے میرا یہ واحد آفیشل آکائونٹ ہے ۔ قبل ازیں نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار راناعظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اگر کسی چیز کو سیدھا کرتے ہیں تو ان کی بھتیجی مریم نواز شریف اسے الٹا کر دیتی ہیں ۔ رانا عظیم نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ رانا شمیم کیس سے کچھ نہیں نکلنے والا ۔ ان کا کہنا تھا کہ فرد جرم پہلے یا بعد میں ایک سیاسی جماعت کی طرف سے پلاننگ کی جارہی ہے اور سب سے زیادہ اسی جماعت نے بیان حلفی سے فائدہ بھی اٹھایاہے ۔ رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ تین چار آڈیوز آرہی ہیں اور ان کے بعد بیان حلفی بھی آئیں گے اور ایک سینئر وکیل کا نام بھی سامنے لایا جائے گا ۔ سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ ن لیگ پر اسرار خاموشی کے پیچھے باقاعدہ کام ہو رہا ہے اور یہ پاکستان میں نہیں ہو رہا ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز لا علم ہیں۔

دوسری جانب خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر بتانے کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ حالات خراب ہیں آگے جاکر اور بھی خراب ہوں گے ، 3ماہ بڑے اہم ہے، نوازشریف واپس آسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے 5 سال پورے ہوں چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے، باہر سے کوئی آسکتا ہے، جس کاکام الیکشن کراکر اقتدار کسی اور کو منتقل کرنا ہوگا۔

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نے کہا کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے،

باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو۔اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائداثاثے بنانے کی

نیب انکوائری پر منظوروسان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،عدالت نے ریمارکس میں کہا نیب نے عدالت میں کہاتھاانکوائری بندکی جارہی ہے، اس سے متعلق رپورٹ کیوں جمع نہیں کروائی۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا انکوائری نیب سکھرمنتقل کی جارہی ہے، رپورٹ بھی سکھرمیں جمع کرادیں گے ،

جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ آپ کوانکوائری سے متعلق رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کرنی ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت پرانکوائری جاری رکھنے یابندکرنے سے متعلق جواب طلب کرتے ہوئے مزیدسماعت 24دسمبرتک ملتوی کردی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…