قاہرہ(این این آئی) مصر میں کم عمر لڑکی کے لمبے بال گاڑی کے ٹائر میں لپٹنے سے نو سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصری لڑکی کے لمبے بال لڑکی کی موت کا باعث بن گئے، 9 سالہ مریم نامی بچی سیاحتی مقام پر تفریح کی غرض سے آئی تھی لیکن کھیل کے دوران زندگی کی بازی ہار گئی۔مریم نامی لڑکی بچوں کی گاڑی بیچ بگی کو چلا رہی تھی کہ اچانک اس کے لمبے بال گاڑی کے ٹائر میں پھنس گئے اور وہ زمین پر گر پڑی۔زمین پر گرتے ہی بیچ بگی لڑکی سے ٹکرا گئی جس کے باعث لڑکی کے سر پر شدید چوٹیں آئی جو موت کا باعث بنی۔لڑکی کو زخمی حالت میں دیکھ کر اطراف میں موجود افراد نے ایمبولینس کو بلایا تاہم شدید خون بہ جانے کے باعث وہ دم توڑ گئی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں