ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

ایمبولینس نہ ملی بچہ بھائی کی لاش لے کر گھنٹوں بیٹھا رہا،بچے کی تصویر نے ہر آنکھ اشکبار کردی

datetime 25  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں آٹھ سالہ بچہ اپنے دو ماہ کے بھائی کی لاش گود میں رکھ کر گھنٹوں بیٹھا رہا لیکن ایمبولینس نہ ملی بچے کی تصویر نے ہر آنکھ اشکبار کردی،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مورینا علاقے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں غریب باپ اپنے بچے کی لاش گھر لے جانے کے لیے سستی گاڑی کی تلاش میں در در بھٹک رہا تھا اور ایک 8سالہ بچہ اپنے بھائی

کی لاش کو گود میں لیے بیٹھا تھا،قریب موجود ضلعی اسپتال سے لاش کو لے جانے کے لیے کوئی گاڑی نہیں ملی، لیکن بعد میں جب معاملہ بڑھ گیا تو فوری طور پر ایمبولینس کا بندوبست کیا گیا،رپورٹ کے مطابق امباہ تحصیل کے بڈفرا گائوں کے رہنے والے پوجارام اپنے دو سالہ بیٹے کو ایمبولینس کے ذریعے امباہ اسپتال سے ریفر کرنے کے بعد ضلع اسپتال مورینا لے کر آئے خون کی کمی اور پیٹ میں پانی بھرنے کی بیماری میں مبتلا بچہ دوران علاج انتقال کرگیا،بچے کے انتقال کے بعد اس کے غریب والد نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے سے بچے کی لاش گائوں لے جانے کے لیے گاڑی مانگی تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ کوئی نہیں ہے کرائے کی گاڑی سے لاش لے جائو،بعدازاں اسپتال کے احاطے میں کھڑی ایمبولینس کے آپریٹر نے لاش لینے کے لیے ڈیڑھ ہزار روپے مانگے لیکن پوجارام کے پاس اتنی رقم نہیں تھی جس کے بعد وہ اپنے بیٹے کی لاش لے کر ہسپتال کے باہر آگیا،جب اسپتال کے باہر بھی کوئی گاڑی نہیں ملی تو پوجارام نے اپنے 8سالہ بیٹے کو پارک کے سامنے سڑک کے کنارے بٹھایا اور چھوٹے بیٹے کی لاش پریم کی گود میں رکھ کر سستی گاڑی تلاش کرنے چلا گیا۔

آٹھ سالہ بچہ کئی گھنٹے تک اپنے بھائی کی لاش کو گود میں اٹھائے بیٹھا رہا اس دوران اس کی آنکھیں سڑک پر اپنے والد کی واپسی کا انتظار کرتی رہیں۔ کبھی پریم رونے لگتا تو کبھی اپنے بھائی کی لاش کو سہلاتا رہا لیکن ایمبولینس نہ ملی،بعد ازاں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی پریم اور اس کے بھائی کی لاش کو ضلع اسپتال لے گئے جس کے بعد لاش کو ایمبولینس کے ذریعے بڈفرا گاں روانہ کیا گیا۔

پوجا رام نے پولیس کو بتایا کہ میرے چار بچے ہیں، تین بیٹے اور ایک بیٹی۔ جن میں راجہ سب سے چھوٹا تھا، میری بیوی تین چار مہینے پہلے گھر چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی، تب سے میں خود بچوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…