ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن نے ہوابازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کے احکامات جاری کردیئے

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے ہوابازوں کی ڈیوٹیز میں کمی کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران پی آئی اے کے کپتانوں نے سول ایوی ایشن قوانین کی خلاف ورزی کی جبکہ دیگر آپریٹرز کے مقابلے

زیادہ ڈیوٹیاں کیں، جس کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ایک سال کے دوران 55 پروازوں میں کپتانوں سے 12 گھنٹے سے زائد ڈیوٹی کروائی گئی جو آکاو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ سیفٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔سول ایوی ایشن کے مطابق ڈیوٹیز سے متعلق ایس اوپیز واضح ہیں، ہوابازوں کی مسلسل ڈیوٹیز کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کا خط موصول ہوگیا ہے اس پر تجزیہ کررہے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ دنوں قومی فضائی کمپنی کے عملے کے ایک رکن نے کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں غلطی سے ایمرجنسی سلائیڈ کھول دی، جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ پی آئی اے پروازوں پر ڈیوٹی دینے والے عملے کے ارکان اضافی ڈیوٹیوں کے باعث ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کے سبب سنگین نوعیت کی غلطیاں کررہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے پیر کی صبح کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 پر ڈیوٹی دینے والے کیبن کریو نے رن وے پر اڑان سے کچھ دیر قبل غلطی سے ہنگامی سلائیڈ کھول دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…