قتل سے قبل سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو میں لڑائی کی بڑی وجہ کیا چیز بنی ؟تفتیشی ذرائع نےاہم انکشافات کر دیے

24  ستمبر‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن) سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، تفتیشی ذرائع نے انکشاف کیا کہ دونوں کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔تفصیلات کے مطابق مقتولہ سارہ کے قتل کے معاملے کی تحقیقات جاری ہے، سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے اور بہو سارہ میں لڑائی متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفتیشی زرائع نے بتایا کہ ملزم شاہنواز اور مقتولہ سارہ کے درمیان لڑائی کی وجہ پیسے بنی۔اے آروائی نیوز کے ذرائع نے کہا کہ سارہ کے چچا کرنل(ر) اکرام اور ضیا الرحیم نے بھتیجی کے قتل کا الزام ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ پر عائد کیا ہے۔، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ چچا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایاز امیر اور ان کی سابق اہلیہ نے میری بھتیجی سارہ کو قتل کرایا۔پولیس نے ایاز امیر اور انکی سابق اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری حاصل بھی کر لئے ہیں۔زرائع کے مطابق ملزم شاہنواز نے اپنی اہلیہ کو اپنی دیگر 2 شادیوں کے بارے میں نہیں بتایا تھا اوراپنی بیوی سارہ سے حیلے بہانوں سے پیسے منگواتا تھا۔تفتیش سے پتہ چلا کہ سارہ نے اپنے لئے ایک گاڑی بھی خریدی ، ملزم نے دھوکے سے گاڑی اپنے نام کرائی جس پر سارہ سے تکرار ہوئی، جس کے بعد سارہ نے اپنے دیے گئے پیسوں کا تقاضا کیا اور گاڑی فوری طور پر اپنے نام کرانے کا کہا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم شاہنواز نے پیسوں کے تقاضے پر طیش میں آکر اہلیہ سارہ کو قتل کیا، مقتولہ سارہ نے اپنی شادی سے متعلق کینیڈا میں مقیم والدین کو کچھ نہیں بتایا تھا، مقتولہ سارہ کینیڈا کی شہریت رکھتی ہیں ۔ خیال رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ چک شہزاد میں قتل کی لرزہ خیز واردات، خاوند نے بیوی کو جم کے ڈمبل مار مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی۔مزید تفتیش جاری ہے۔ سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو بیٹے نے قتل کردیا۔چک شہزاد فارم ہاوس سے لاش برآمد کر لی گئی۔شاہ نواز نامی شخص نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔پولیس کے سینئر افسران اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی بیوی 37سالہ سارہ بی بی کو جم کے ڈمبل سر میں مار مار کے قتل کر دیا،صحافی ایاز میر کا بیٹا چک شہزاد اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا جہاں پر قتل کیا گیا.اسلام آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی.ملزم چک شہزاد کے فارم ہاوس نمبر 46 میں رہائش پذیر تھا.چک شہزاد پولیس نے ایاز امیر کے صاحبزادے شاہ نواز امیر کو حراست میں لے لیا۔

شاہنواز امیر کی کینیڈین نڑاد سارہ سے تیسری شادی تھی۔صحافی ایاز امیر کے بیٹے جس کی عمر 37 سال اور اہلیہ کی عمر 37 سال ہے۔شاہ نواز عامر (صحافی ایاز امیر کے صاحبزادے) نے اپنی زوجہ سارہ بی بی عمر 37سال کو جِم میں استعمال ہونیوالے dumbbell مار کر قتل کر دیا۔ وقوعہ 23ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد فارم ہاؤس 46میں پیش آیا۔ پولیس موقع پر پہنچی

اور مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی۔سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے نے اپنی اہلیہ کو چک شہزاد فارم ہاؤس میں قتل کر دیا ذرائع کے مطابق 3 ماہ قبل ان کی شادی ہوئی تھی اہلیہ دبئی میں جاب کرتی تھی کل ہی واپس پاکستان آئی تھی ملزم کی والدہ بھی ملزم کے ساتھ مقیم تھی والدہ نے ہی پولیس کو بلایا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے

پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا سر پر بھاری لوہے سے وار کیا گیا جسکی وجہ سی مقتول بے ہوش ہو گئی اور ملزم نے پانی کے ٹب میں ڈال دیا جسکی وجہ سے سارہ کی جان چلی گئی ملزم شاہنواز نے مقتولہ کو بے ہوش کر کے واش روم میں شاور کھول دیا جہاں پانی میں تڑپ تڑپ کر جان کی بازی ہار گئی۔

دونوں نے ایک دوسرے کو فیس بک پر پسند کیا تھا جس کے بعد نکاح چکوال میں ہوا۔ قتل کی پولیس کو اطلاع شاہنواز کی والدہ نے دی۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…