بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران کا اقتدار جانے میں کس کا ہاتھ ہے اور ان کی پیٹھ میں چھرا کس نے گھونپا؟ حامد خان نے بتا دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ماہر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان نے عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے بانی رکن اور ماہر قانون حامد خان نے کہاکہ

عمران خان سے اختلاف جہانگیر ترین اور علیم خان کی پارٹی میں شمولیت اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر تھا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان پارٹی ہائی جیک کرنے آئے ہیں، عمران خان کی اقتدار سے بیدخلی میں جہانگیر ترین اور علیم خان کا بڑا ہاتھ ہے، دونوں نے ہی عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔حامد خان نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف وزیراعظم کے ریفرنس پر واضح کر دیا تھا کہ ایماندار اور قابل جج پر ریفرنس مخصوص قوتوں نے کروایا جسے وقت نے بھی ثابت کیا کہ جہانگیر ترین، علیم خان اور قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے میں میرا موقف درست تھا۔انہوںنے کہاکہ صورتحال واضح ہونے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو میرے پاس بھیجا کہ سفر وہیں سے شروع کرتے ہیں جہاں سے چھوٹا تھا۔رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری بھیجے گئے ہیں، ان کا مقصد عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…