ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دوست سے منگنی کرلی

datetime 23  ستمبر‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی سپر اسٹار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے دوست نوپور شیکھرے سے منگنی کا اعلان کر دیا ہے۔ایرا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دوست سے منگنی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے

ویڈیو بھی شیئر کی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے نے اٹلی کے مشہور شو ’’آئرن مین‘‘میں شرکت کی اور اس میں وہ اپنی دوست کو محبت کی پیشکش کرتے ہوئے دکھائی دیے۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں نوپور شیکھرے ایرا خان کی طرف جاتے ہی گھٹنوں پر بیٹھ کر انہیں انگوٹھی پہناتے ہیں۔دونوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کے دوست اور مداح اْنہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔گزشتہ چند ماہ سے ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کے حوالے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں لیکن جوڑے کی طرف سے اسکی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایرا خان شوبز انڈسٹری سے دور رہنے کے باوجود سوشل میڈیا پر اپنے دوست فٹنس ٹرینر نوپور شیکھرے کے ساتھ پوسٹس کی وجہ سے اکثر شہہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔بالی ووڈ اداکار عامر خان اور رینا دت کی اکلوتی بیٹی ایران خان نے کچھ سال قبل تھیٹر ڈائریکٹر کے طور پر ڈیبیو کیا تھا لیکن تاحال انہوں نے بالی ووڈ میں آنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…