جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

لاہور میں چلتی موٹر سائیکل سے پھینکی گئی نومولود بچی سر پر چوٹ لگنے سے دم توڑ گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلبرگ میں شقی القلب افراد نے چلتی موٹر سائیکل سے نومولود بچی کو پھینک دیا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے گلبرگ میں گورومانگٹ روڈ کے

قریب انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر ایک مرد اور دو خواتین سوار ہیں ، پیچھے بیٹھی ایک خاتون نے بچی کو چلتی موٹر سائیکل سے گلی کے کونے میں پھینک دیاجس سے نومولود بچی کے سر پر شدید چوٹ آئی۔ راہگیروں نے بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا تاہم بچی چند گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرکے موٹر سائیکل سواروں کی تلاش شروع کردی ہے۔دریں اثنا سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹائون سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور پولیس کو سی سی ٹی وی کیمروں اور شواہد کی مدد سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…