بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

تائیوان کا پاکستانیوں کیلئے بھی ویزہ فری داخلے کا اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوام کے لیے زبردست خوشخبری آگئی ، حکومت تائیوان نے پاکستانیوں کیلئے بھی ویزہ فری داخلے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق تائیوان نے کورونا وبا کے بعد معیشت کو بہتر کرنے کے لیے تمام ممالک کے لیے ویزا فری انٹری

اور غیرملکی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق تائیوان کی کابینہ نے جمعرات کے روز غیرملکی مسافروں کی آمد پر عائد قرنطینہ کی پابندی کو ختم کرنے کی منظوری دی جس کا اطلاق 13 اکتوبر کے وسط سے ہوگا۔اس سے قبل تائیوان پہنچنے والے غیرملکی مسافروں کو ہوٹل جبکہ مقامی افراد کو کم از کم تین دن آئسولیشن میں رہنا اور پھر ٹیسٹ منفی ہونے کی صورت میں باہر نکلنے کی اجازت تھی۔کابینہ کے ترجمان نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے تائیوان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، جس کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت اقدامات کررہی ہے، جس کے تحت قرنطینہ کی پابندی بھی ختم کی گئی، اس سے ملکی خزانے کو ریونیو حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ قرنطینہ کی وجہ سے سیاح اور غیرملکی مسافر تائیوان آنے سے کتراتے تھے کیونکہ ہوٹل میں قرنطینہ کے اخراجات کچھ کم نہیں تھے۔لو پنگ چینگ کا کہنا تھا کہ آئندہ منگل سے تمام ممالک سے آنے والوں کے لیے ویزہ فری انٹری ہوگی، ہمیں امید ہے کہ اس اقدام سے ہر ہفتے 60 ہزار سیاح آئیں گے۔اُن کا مزید کہان تھا کہ مسافروں کو تائیواں آمد پر پی سی آر کی منفی رپورٹ دکھانی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق تائیوان نے گزشتہ ہفتے امریکا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کا اعلان کیا تھا، جس کے مثبت نتائج آنے کے بعد اب اس کے دائرہ کار کو تمام ممالک کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔کورونا پابندیاں ختم ہونے کے بعد صرف اُن مسافروں کو ہوٹل میں تین دن قرنطینہ اور پازیٹیو رپورٹ دکھانی ہوگی جن کا تائیوان آمد پر کورونا ٹیسٹ مثبت آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…