بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

کچھ پتا نہیں عمران دوبارہ ریڈ لائن کراس کردیں، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی جیو کے پروگرام شہزاد اقبال نے کہا کہ عدالت کے جج کو دھمکانا سیاسی نہیں توہین عدالت تھی جس پر عمران خان نے معافی مانگ لی ہے، عمران خان مستقبل قریب میں توہین عدالت جیسے کسی اقدام سے باز رہیں گے، لیکن وہ عمران خان ہیں کچھ پتا نہیں

تھوڑے عرصہ بعد دوبارہ ریڈ لائن کراس کردیں، مظہر عباس نے کہا کہ سیاسی لیڈر جلسوں میں بعض اوقات بہت سی باتیں کرجاتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں، عمران خان جلسے کے فوری بعد اپنی غلطی تسلیم کرلیتے تو معاملہ یہاں تک نہیں آتا، عمران خان بڑے لیڈر ہیں امید کرتا ہوں وہ عدلیہ اور انتظامیہ کیخلاف جارحانہ بیانات دینے میں احتیاط کریں گے۔اطہر کاظمی کا کہنا تھاکہ عمران خا ن نے ہمیشہ خود کو عدالت کے سامنے پیش کیا ہے، پی ٹی آئی نے ن لیگ کی طرح سپریم کورٹ پر کبھی چڑھائی نہیں کی، اس کو رانا شمیم، طلال چوہدری، نہال ہاشمی کے کیسوں سے جوڑنا غلط ہے۔ کیا وفاقی کابینہ میں اراکین کی بڑھتی تعداد پر تنقید درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں ارکا ن کی بڑھتی تعداد پر تنقید جائز ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا کابینہ میں مسلسل اضافہ قابل مذمت ہے، ارشاد بھٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی 72رکنی کابینہ 75سال کی سب سے بڑی کابینہ ہے، یہ ہمیں کہتے ہیں ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں، یہاں عوام سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں اور اسپیکر صاحب وفد کے ساتھ نیاگرا فال دیکھ کر آئے ہیں، وزیراعظم امریکا میں مبینہ طور پر پانچ ہزار ڈالر یومیہ کرائے والے کمرے میں رہ رہے ہیں جبکہ ملک میں ڈالر مل نہیں رہے ہیں۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ 72رکنی کابینہ کے اوپر وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید بالکل جائز ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…