ہفتہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں ڈالر نہیں ملے رہے ، وزیراعظم شہباز شریف امریکا میں مبینہ طور پر یومیہ کتنے ہزار والے کرائے کے کمرے میں رہ رہے ہیں ، ارشادبھٹی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی 72رکنی کابینہ 75سال کی سب سے بڑی کابینہ ہے، یہ ہمیں کہتے ہیں ہمارے پاس زہر کھانے کے پیسے نہیں ہیں، یہاں عوام سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں

اور اسپیکر صاحب وفد کے ساتھ نیاگرا فال دیکھ کر آئے ہیں، وزیراعظم امریکا میں مبینہ طور پر پانچ ہزار ڈالر یومیہ کرائے والے کمرے میں رہ رہے ہیں جبکہ ملک میں ڈالر مل نہیں رہے ہیں۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ 72رکنی کابینہ کے اوپر وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید بالکل جائز ہے۔پروگرام میں موجود شہزاد اقبال نے کہا کہ عدالت کے جج کو دھمکانا سیاسی نہیں توہین عدالت تھی جس پر عمران خان نے معافی مانگ لی ہے، عمران خان مستقبل قریب میں توہین عدالت جیسے کسی اقدام سے باز رہیں گے، لیکن وہ عمران خان ہیں کچھ پتا نہیں تھوڑے عرصہ بعد دوبارہ ریڈ لائن کراس کردیں، مظہر عباس نے کہا کہ سیاسی لیڈر جلسوں میں بعض اوقات بہت سی باتیں کرجاتے ہیں بعد میں پچھتاتے ہیں، عمران خان جلسے کے فوری بعد اپنی غلطی تسلیم کرلیتے تو معاملہ یہاں تک نہیں آتا، عمران خان بڑے لیڈر ہیں امید کرتا ہوں وہ عدلیہ اور انتظامیہ کیخلاف جارحانہ بیانات دینے میں احتیاط کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…