بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

گوگل کا پاکستانیوں کیلئے شاندار اعلان

datetime 23  ستمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گوگل نے پاکستانیوں کے لئے 15 ہزار سکالرشپس کیساتھ ساتھ سکالرشپس گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، گوگل نے گزشتہ روز کیرئیر سرٹیفکیٹس متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد پاکستانیوں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے

تاکہ وہ روزگار کیلئے درکار انتہائی مطلوب ڈیجیٹل مہارتیں حاصل کر سکیں۔ قومی اخبار جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اپنے مشن اَن –لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل میں گوگل نے اپنے اْس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ اِس سال، اپنے مقامی پارٹنرز ، انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ اور اگنائیٹ کے ذریعے پندرہ ہزار اسکالرشپس پیش کر کے ایک مساوی اور جامع ڈیجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے اپنے عزم کو بھی تقویت دی ہے، جس میں تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منفعتی تنظیمیں شامل ہیں،ایک رپورٹ کے مطابق اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز 2030ء تک پاکستان میں9اعشاریہ 7َ کھرب روپےسالانہ کی معیشت پیدا کرسکتی ہیں، گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش و سری لنکافرحان قریشی نے کہاآج ہمیں Grow with Google پروگرام کے زیرنگیں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ادھرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعرات کو گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ پروگرام کی لانچنگ تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب کرتے ہوئےنوجوانوں اور خواتین پر زور دیا کہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف رورل مینجمنٹ اور اگنائیٹ کے تعاون سے شروع کئے گئے گوگل کے کیریئر سرٹیفکیٹ پروگرام کے تحت پیش کردہ 15,000 آن لائن کورسز میں فعال طور پر داخلہ لیں اور ان سے بھرپور استفادہ کریں،

ڈیجیٹلائزیشن سے کاروباری اداروں کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا جبکہ بے روزگار افراد کو قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے مواقع میسر آئیں گے، پاکستان اپنے آئی ٹی سیکٹر کی بدولت ترقی کی دوڑ میں آگے نکل سکتا ہے۔

اس پروگرام کے تحت گوگل پاکستان میں آئی ٹی سپورٹ، آٹومیشن، پروجیکٹ مینجمنٹ، یو ایکس ڈیزائن، ڈیٹا اینالیٹکس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس جیسے اعلیٰ درجے کے آن لائن کورسز پیش کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…